جرمن،9ڈسمبر(ایجنسی) جرمن شہر ڈریسڈن Dresden کی ایک مسجد اور ایک کانگریس سینٹر پر ہونے والے بم حملے کے تناظر میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انتیس سالہ اس ملزم کا تعلق صوبہ سیکسنی سے ہی ہے۔ ایک
رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص غیر ملکیوں مخالف تنظیم پیگیڈا سے بھی منسلک ہے۔ گزشتہ برس اس تنظیم کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےاس ملزم نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں اور "کاہل افریقیوں" کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے تھے۔ ستمبر میں ہونے والے ان بم حملوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔